لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے نشتر کالونی میں عظمت کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے6لاکھ روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں قیصر کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 26 ہزار روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ساندہ میں حمزہ اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 51ہزار، زیورات اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شہباز سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں رئیس سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں بلال سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی، کاہنہ میں سجاد سے68 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں ادریس سے 37 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے مصطفیٰ ٹاؤن، شاہدرہ اور گلبرگ کے علاقوں میں سے 3 کاریں، سندر میں سے رکشہ جبکہ گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد، نشر کالونی، مغلپورہ، مناواں، ہربنس پورہ اور ملت پارک سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔