جتھے شاہراہیں بندکردیتے ، سٹرکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈسی کو ہٹادیا جائے گا : وزیراعلٰی بلوچستان 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں اور سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کردیا۔ پی ڈی ایم اے کو مستحقین میں منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا، ڈپٹی کمشنرز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی ہے، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں  میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی کو راشن نہیں دیا،وہ صرف نگرانی کر رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں کون سے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیں کہ انہیں کیش پیمنٹ دی جائے اور رمضان فوڈ پیکج کے تحت صوبے میں ڈھائی لاکھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیے جائیں گے۔ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں، لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر رد عمل آئے گا۔ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ذمہ داری نہیں دکھائی انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ دفعہ 144ہمیں اجازت دیتی ہیکہ طاقت کا استعمال کریں، سڑکیں بند کرنا کسی بھی طرح منصفانہ نہیں، جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں، کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے، حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے، احتجاج کرنے والے افراد اپنے ساتھ خواتین اور شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن