نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)رمضان سہولت بازارنہ لگ سکے، بلدیہ میں لگنے والا سستی چینی کاسٹال بھی فعال نہ ہوسکا حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، دوسری طرف انجمن تاجران صدربازارنارنگ نے اپنی مددآپ کے تحت سستاسٹال لگالیاجس میں پھل آٹابیسن سمیت سحری وافطاری کے اوقات میں استعمال ہونے والی اشیاء بغیرمنافع کے مہیاکی جارہی ہیں ۔اہل علا قہ نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا۔