نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنےکا اعلان کیا ۔ پاور سٹیشنز کو تیل اور گیس کی اضافی مقدار فراہم کرنے کے دعوے بھی سامنے آئے لیکن یہ دعوے بھی بس دعوے ہی رہ گئے تیل کی عدم فراہمی کے باعث پانچ پاور سٹیشنز بند پڑے ہیں جن میں کیپکو ایک سو چالیس میگاواٹ ،اوریئنٹ دو سو تیرہ میگاواٹ ،سیف ایک سو پانچ میگاواٹ ، سفائر دو سو نو میگاواٹ اور فاونڈیشن پاور ایک سو پچھتر میگاواٹ شامل ہیں ۔ ان پاور سٹیشنز کے بند ہونے کے باعث بجلی کے شارٹ فال مین نو سو بیالیس میگاواٹ کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پیپکو کے ذمہ انکے دو سو اسی ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جن میں سے حکومت کبھی دس اور کبھی پانچ ارب روپے کی دايئگی کرتی ہے جس سے صرف چند دنوں تک تیل کی فراہمی ٹھیک رہتی ہے اس کے بعد پھر وہی صورتحال شروع ہو جاتی ہے۔