شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ‘ چند مسافر  زخمی

 حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد مٹیاری کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے بعد اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔ٹرین حادثے میں چند مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اپ ٹریک کی بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔حادثے کے باعث پنجاب اور کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن