ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ڈریم پروجیکٹ شروع کیا جا رہا، ایم ڈی واسا 

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 35 ارب روپے کی لاگت سے ڈریم پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہوگا منصوبے سے راولپنڈی کو روزانہ اڑہائی کروڑ گیلن اضافی پانی ملے گا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن پلاننگ کیپٹن (ر) اسداللہ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک کی کاوشوں سے تین سالہ اس پروجیکٹ کو اڑہائی سال میں مکمل کیا جائے گا جس سے ہردن بڑھتا پانی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا چیہان ڈیم پر ایک کروڑ 20 لاکھ گیلن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا جس سے پی پی 11 کی 8 یونین کونسلوں دھاماں، گرجا، چاکرہ، چک جلال دین سمیت دیگر میں واٹر سپلائی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ راول ڈیم جس سے راولپنڈی کیلئے روزانہ دو کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی ملنا چاہئے لیکن کنکریٹ کی لائنوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کیلئے 50 ملین گیلن روزانہ پانی حاصل نہیں کر پارہے اور دو کروڑ 30 لاکھ گیلن یومیہ پانی لے رہے ہیں سٹیل کی پائپ لائن بچھاکر راولپنڈی کو دو کروڑ 80 لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کرنا شروع کریں گے جس سے راولپنڈی میں ٹیوب ویلوں سے پانی کے حصول پر انحصار کم ہوجائے گا ایم ڈی واسا نے کہا کہ خانپور ڈیم سے راولپنڈی کو جو پانی مل رہا ہے اس کے دو بڑے پمپ تبدیل کر کے آٹھ آٹھ کیوسک کے میگا پمپ لگائیں گے جبکہ اس پروجیکٹ کے تحت خیابان سر سید کو 24/7واٹرسپلائی دیں گے واٹر سپلائی میٹرنگ کے ذریعے ہوگی محمد سلیم اشرف نے کہا کہ واسا راولپنڈی کو 20 میگاواٹ کا سولر سسٹم دے رہے ہیں جس سے واسا کا بجلی کا بل موجودہ بل سے 80فیصد کم ہوجائے گا جس سے شہریوں کے واٹر بلوں میں بھی کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ ددوچھہ ڈیم پروجیکٹ کو اگلے مالی سال میں فزیبلٹی میں لارہے ہیں جس سے راولپنڈی میں گرائونڈ واٹر کا نہ صرف استعمال رکے گا بلکہ شہریوں کو سستا پانی بھی فراہم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن