شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم  کرنے والا ملزم گرفتار،4موٹر سائیکل برآمد

فتح جنگ(نامہ نگار)تھانہ فتح جنگ پولیس کی کاروائی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والا ملزم گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ایس ایچ او فتح جنگ سب انسپکٹر نیاز احمد کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ہدف سپرد کیا جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم احمد علی ولد غلام محمد سکنہ رحیم یار خان حال فتح جنگ کو گرفتار کر لیا دوران انٹیروگیشن ملزم کے انکشاف پر چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن