مری (نامہ نگار خصوصی)مری اور ملحقہ گلیات میں رات گئے ہلکی برفباری کے بعد اتوار کے روز جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا وہاں ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مری کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ گئی، مال روڈ اور دیگر تفریحی مقامات پر خاصہ ہجوم رہا ، مری میں مواسم سرماء کی کسی بھی وقت مزید متوقع برفباری کے پیش نظر مری کے تمام محکمہ جات ہائی الرٹ ہیں ۔ مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیاحوں کی رہنمائی کے لیے سول ڈیفنس ٹورازم سکواڈ ریسکیو 1122 پنجاب پولیس ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود۔ مری کے اعلی افسران موسمی صورت حال کی خود بھی نگرانی میں پیش پیش ہیں تا کہ مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔