غزہ (این این آئی)عرب لیگ کے معاون سکریٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ غزہ کی آبادی کی جبری ہجرت کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو جبری طور سے ہجرت کرانے کے معاملے میں عرب موقف ثابت قدمی پر مبنی ہے۔حسام کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ امریکی جانب غزہ کے حوالے سے عرب موقف بھی سنے۔ٹرمپ سے مصر اور اردن کی جانب سے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت مسترد کرنے سے متعلق موقف کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ دونوں ایسا کریں گے ... ہم ان دونوں کی مدد کریں گے اور وہ اس بات کو قبول کر لیں گے۔