لاہور(نامہ نگار)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔گرفتار ملزم علی رضا آن لائن آرڈر پر پتنگیں تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے 300 سے زائد پتنگیں،کیمیکل ڈور،پسا ہوا شیشہ،چرخیاں اور خام مال برآمد کرلیا گیاہے۔ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔ غالب مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 پتنگ فروشوں شہروز،رفیق، راشد اور اشرف کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزمان گھروں میں پتنگیں تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان سے گڈی پیپر اور 50 سے زائد تیار گڈے برآمد کرکے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔