راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)میونسپل لیبر یونین کے کارپوریشن راولپنڈی کے زیر اہتمام عید الفطر کے تینوں دن شہر بھر کی تمام یونین کونسلوںمیں سلام سینیٹری ورکرز ڈے منا یا گیا اس موقع پرمیونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون الرشید اور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضانے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان سے وفاداری ،پاکستانیوں کی خدمت اور اپنے ورکز کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد ہے ،جو ہم اپنا فرض سمجھ کرکرتے رہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں ان کی کرونا وبا کے دوران خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔اب یہ بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے حقوق کی پاسداری کریں ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو بھی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح حقوق دیئے جائیں، انکی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور ان کے لئے خصوصی رسک الانس مقرر کیا جائے ان کے لئے رہائشی کالونی کا اعلان کیاجائے۔