اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ہمک کے علاقے جی ٹی روڈ پرتین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کو شاہد رفیق سکنہ ساگری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور محمد زبیر، محمد نعیم کلٹس کار میں ڈی ایچ اے سروس روڈ پر محمد شوکت کے پاس جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پراچانک بدون نمبر 125 موٹر سائیکل آیا جس پرتین افراد مشرف ،احسن ،اسد سوار تھے ملزموں نے سامنے آکر ہماری گاڑی کو روکا اور میرے بھائی محمد زبیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرارہوگئے پولیس نے مقتول کی نعش پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی مدعی کے مطابق وجہ عناد ملزمان سے قتل کی سابقہ دشمنی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.