6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ آپریشنز کا منفرد ریکارڈ، اخراجات حکومت دیگی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت-3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجنز کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریض بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ 316ہارٹ پیشنٹ بچوں، سندھ کے51بچوں،  بلوچستان کے 11بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی۔ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے 158بچوں،  گلگت  بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں 2419 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 743 آپریشن کئے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔ چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجراء سے قبل ہر سال سینکڑوں بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔ حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔ سب اپنے بچوں جیسے ہیں۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم ڈے پر خصوصی پیغام میں آٹزم کے شکار بچوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ آٹزم سکول میں ارلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دئیے گئے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کے 27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جارہے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم،  خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم، موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی ہے۔ 28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 3450سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے ۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن