ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص، اثاثوں میں 8 ارب 6 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

نیویارک (آئی این پی) فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایلون مسک 349  ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے۔ امریکی جریدے فوربز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ایلون مسک349  ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ایلون مسک کے اثاثوں میں8  ارب6 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جن کی دولت209  اعشاریہ4  ارب ڈالرز ہے۔ مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت202  اعشاریہ1 ارب ڈالرز ہے۔ بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں11 ویں نمبر پر آ گئے۔

ای پیپر دی نیشن