شیخوپورہ: عید پر نوجوان ون ویلنگ کرتے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) عید کے روز نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ زکریا شاہ دربار جڑانوالہ روڈ پر پیش آیا۔ سکیم موڑ لاہور کا رہائشی 15 سالہ محمد فرحان اپنے رشتہ داروں کو ملنے جا رہا تھا کہ مذکورہ علاقہ میں ون ویلنگ شروع کر دی جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل بھی دو ٹکڑے ہو گئی اور محمد فرحان بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن