ذوالفقارعلی بھٹو کا یوم شہادت،تقریبات میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی شروع 

لاہور(نامہ نگار+نیوز رپورٹر)قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت (4اپریل) کی تقریبات میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قافلوں کی گڑھی خدا بخش کیلئے روانگی شروع ہوگئی۔پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر نصیر احمد کی قیادت میں غلام حسین کھوکھر ،سینئر نائب صدر پی پی 165 رائے ونڈ ،رانا افتخار علی ٹکٹ ہولڈر پی پی 145 ،اللہ رکھا بھٹی ودیگرسینئر رہنما گزشتہ روز گڑھی خدا بخش روانہ ہو گئے جبکہ پی پی لاہور کا قافلہ عزیز الرحمن چن کی قیادت میں پیپلز پارٹی لاہور رورل ڈویژن کے صدر رائے شاہ جہاں بھٹی،شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سٹی کے وفود آج روانہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن