لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے عیدالفطر کے روز 35 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،4520 افراد سے پوچھ گچھ اور4 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ عید الفطر کے روز 402 کومبنگ آپریشنز کیے گئے اور 10 ہزار 700سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ9 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔سنگین جرائم میں ملوث 116 اشتہاری،69 عدالتی مفرور اور 43 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔جرائم پیشہ و مشتبہ افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کے دوران4 مجرمان کیفرکردار کو پہنچے۔