45 سے 55 سالہ افراد کے درمیان دوڑ مقابلہ ‘ محمد رمضان کی پہلی پوزیشن 

بھوے اصل (نامہ نگار) المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ کے زیر انتظام، 45 سے 55 سالہ بزرگوں کے درمیان دوڑ مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں پہلی پوزیشن محمد رمضان خاں ، دوسری پوزیشن محمد الیاس خاں جبکہ تیسری پوزیشن مہرمحمدانور اور محمد رفیق جٹ نے حاصل کی ، تقریب تقسیم انعامات میں معزز مہمانان گرامی سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر چوہدری محمد طارق یعقوب، چوہدری محمد ظفر ، چوہدری جاوید اختر بھلر اور سوسائٹی کے نائب صدر شوکت علی ٹپال نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں بالترتیب 5000 ہزارروپے بمعہ ٹرافی، 3000 ہزارروپے بمعہ ٹرافی اور 2000 ہزار روپے بمعہ ٹرافی دئیے گئے جبکہ دوڑ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 500 سو روپے فی کس بھی دئیے گئے انفرادی دوڑ کو دیکھنے کے لیے عوام کا جم غفیر آمڈ آیا اور سوسائٹی کی سماجی خدمات کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن