جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی) مذہبی سکالرو ویجی ٹیبل مارکیٹ کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزکیہ نفس کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے روزے رکھتے اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں،عیدالفطر کا دن ان تمام مسلمانوں کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اور اس دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اور عبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر ان کی تمام دعائیں قبول فرماتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد المصطفیٰ والمرتضیٰ ہائوسنگ کالونی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد گفتگو کرتے کیا۔