تربیلا(نامہ نگار ) تربیلاپاور ونگ ہائیڈرو یونین کے ریجنل جنرل سیکرٹری عمران خان نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ تربیلا پاور ونگ کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنرل سیکرٹری عمران خان نے کہا کہ تربیلا پاور ونگ ملازمین کے حقوق کا ہمارے چاند گروپ نے ہمیشہ تحفظ کیا ہے۔اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انشاء اللہ آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔تربیلا پاور ونگ ہائیڈرو یونین کی کابینہ ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ملازمین کی بے خدمت ہمارا مشن ہے۔تربیلا پاور انتظامیہ اور واپڈا اتھارٹی کے ساتھ باہمی تعاون سے تربیلا پاور ہاؤس کے ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔