ہری پور کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات کی آگ بے قابو

ہری پور کے نواحی علاقوں گدوالیاں، سری اور پنڈوری کے پہاڑوں پر گزشتہ روز لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے. جس کے باعث نہ صرف وسیع رقبے پر جنگلات راکھ میں تبدیل ہو چکے ہیں بلکہ جنگلی حیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق، آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے جبکہ محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے تاحال کوئی موثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ نے مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے درختوں، چرند پرند اور دیگر جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران بشمول ڈی ایف او (DFO)، ایس ڈی ایف او (SDFO) غازی اور جنگلات میں تعینات دیگر عملہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،جبکہ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن