کھنڈا (نامہ نگار )کھنڈا، کمسن بچوں ،بچیوں سے بھیک منگوانے کا دھندا عروج پر، سرپرست صبح چھوڑ جاتے ہیں جو رات گئے تک بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں ان بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال تک ہوتی ہیں جو مارکیٹوں ہوٹلوں دکانوں میں آنے والے گاہکوں سواریوں سے بھیک مانگنے کا دھندہ کرتی ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن کا عملہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر کمسن گداگر بچیوں کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے بھیک مانگنے والی سارا دن آنے جانے والے مسافروں ہوٹلوں اور دکانوں پر آنیجانے والے گاہکوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔