ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی فلسطینی ترجمان وزارت صحت سے ملاقات،طبی ضروریات کیلئے پرعزم 

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے دوحہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ میں صحت عامہ کی موجودہ صورتحال اور اسرائیلی حملوں میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا دنیا کی جنگی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے منظم انداز میں ہسپتالوں، طبی مراکز، صحت کے عملے، مریضوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا، جس کے باعث غزہ کے ہسپتال شدید بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے پرعزم ہے

ای پیپر دی نیشن