اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کے موقع پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے پر درج مقدمہ میں ملزم ہاشم عباسی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔گذشتہ روز ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ہاشم عباسی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کا حکم سنادیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اوت بشری بی بی بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ہیں۔