فیروز وٹواں ٹول پلازہ کے قریب حادثہ‘ خاتون سمیت 2 جاں بحق

شیخوپورہ + سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) فیروز وٹواں ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور بس کے تصادم میں ایک مرد اورخاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے مزدا کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 30 سالہ نوجوان اللہ توکل اور 40 سالہ خاتون انعم بی بی جاں بحق ہوگئے جبکہ اللہ معافی ، انعام اللہ ، اکرام اللہ ، میاں خاں ،بختاور بی بی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن