سندر (نامہ نگار) سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اور سندر سٹیٹ انتظامیہ کے اشتراک سے صنعتی ورکرز کیلئے ہیپاٹائٹس بی اور سی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد صنعتی ورکرز میں اس مہلک بیماری کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور متاثرہ ورکرز کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا تھا۔