آرمی کاسپہ سالاربھی کہہ رہاہےکہ پاکستان نازک ترین موڑپرپہنچ گیاہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی کا سپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچنے والا شہباز بھی اعتراف کررہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 15 جنوری کو ایم کیو ایم کا بھی پتہ چل جائے گا، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے. امید ہے اس پر آج کچھ فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 87  ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا۔

77 شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزراء کے بحری بیڑے اور آئی ایم ایف کے شرائط غریب کے لیے ہیں. حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے درست کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن