لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیرریلوے اعظم سواتی کی جانب سے ریلوے زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات پر ڈویزنل سپرٹینڈنٹ پاکستان ریلویز ورکشاپس ڈویڑن مغلپورہ محمد افتخار نے قبضہ گروپوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے اراضی واگزار کروالی ڈی ایس ریلوے ورکشاپ قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کے لئے ڈویڑنل انجینئر توصیف ظفر کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے باچا لائن میں قبضہ گروپوں کے کیخلاف آپریشن کیا جس میں ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت ریلوے کی اراضی واگزار کرائی گئی۔اراضی کی قیمت تقریبا 38کروڑ سے زائد ہے۔ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی گاڑیوں اوررکشوں کیلئے اسٹینڈ بنائے گئے تھے اورقبضہ گروپ ماہانہ لاکھوں روپے وصول کر رہے تھے آپریشن میں اسٹنٹ انجینئر چوہدری خالد محمود،انسپکٹر ورکشاپ اعجاز احمد،اسی ایچ او ریلوے ورکشاپ محمد اکرم اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔