لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں سیشن جج کے دائرہ اختیار کیخلاف سماعت ہوئی۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے نظرثانی کی درخواست پر سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے نیا وکالت نامہ پیش کرنے والے وکیل مصدق حسین نقوی کو تیاری کی مہلت دیدی۔