فلسطینیوں کو پاکستان ،مسلم حکمرانوں سے بڑی توقعات ہیں:حافظ حسین احمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر سنی علماء کونسل و صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے مینار پاکستان لاہور میں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام فلسطین کی حمایت میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کی کامیابی پر مجلس اتحاد امت کے قائدین و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس فقید المثال قومی کانفرنس کی کامیابی سے پوری دنیا میں اسرائیل کی بربریت بے نقاب اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور دینی قوتوں اور مذہبی جماعتوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن