لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بی ایس آنرز کی ڈگری کو ماسٹر کے مساوی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو نوکریوں کا اہل قرار دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈگریوں کی درجہ بندی کا اختیار وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو حاصل ہے، کوئی ادارہ اپنے طور پر ڈگریوں کی درجہ بندی کا اختیار نہیں رکھتا۔ میاں ظفر اقبال کلانوری نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے بی ایس آنرز ڈگری کی بنیاد پر پبلک سروس کمیشن میں انگلش لیکچرار کی آسامی کا امتحان دیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان، انٹرویو پاس کرنے کے بعد تعیناتی سے روک دیاگیا۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بی ایس آنرز کی ڈگری کو ماسٹرز کے برابر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔