وار برٹن: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل گوجرانوالہ‘ کاہنہ میں مقابلے ‘   3 ڈاکو ہلاک

گوجرانوالہ‘ کاہنہ‘ ننکانہ‘ واربرٹن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل اور مبینہ مقابلوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں 3خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تھانہ کینٹ اور تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقوں میں مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو مارے گئے ہے۔ ڈاکو حسنین اور نعیم مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گجرات کی ڈکیتی راہزنی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کاہنہ میں تین روز کے دوران سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا دوسرا پولیس مقابلہ سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ واربرٹن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 24 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ واربرٹن کی حدود میں واقع فتح دریا گائوں کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان محمد عاطف جاں بحق ہو گیا۔ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ڈیرہ وریام کے رہائشی محمد عاطف سے اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن