لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1209ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق جبکہ1419زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور202متاثرین کیساتھ پہلے ملتان89حادثات میں 102متاثرین کیساتھ دوسر ے،فیصل آباد83حادثات میں 95متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ 1419متاثرین میں 1169مرد اور267خواتین شامل ہیں۔زخمیوں میں 243افراد کی اوسط عمر18سال سے کم787،افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ406زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔