شیخوپورہ: بااثر زمیندار کا محنت کش کی فیملی پر تشدد‘ پولیس کارروائی سے گریزاں

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جبری مشقت کی روک تھام کے قانون پر موثرعملدر آمد نہ ہونے کے باعث مقامی بااثر زمیندار محنت کش ملازمین کا مسلسل استحصال کر رہے ہیں تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان کے با اثر زمینداروں نے محنت کش فیصل اور کاشف کو 9سال قبل 1 لاکھ 20 ہزار روپے پیشگی دیئے جس کے عوض دونوں محنت کشوں اور انکی بیویوں وبچوں سے مسلسل 9 سال تک مشقت کراتے رہے جن کے پیشگی کی رقم تنخواہوں سے کاٹے جانے کی بات پر مشتعل ہو کر ملزموں نے ملازمین کے ہمراہ تشدد کرکے محنت کش کی ماں رضیہ بی بی بیوی اور ساس سمیت کمسن بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کام کرنے پر مجبور کرتے رہے تاہم زخمی خواتین بچوں کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئیں جہاں سے انہوں نے میڈیکل حاصل کرکے تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس کو کارروائی کی درخواست دیدی مگر پولیس نے با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس پر متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے داد رسی کی اپیل اور ڈی پی اوبلال ظفر شیخ سے انصاف اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن