راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صرافہ یونین مری روڈ کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی پنجاب نائب صدر و مرکزی صد ر انجمن تاجران راولپنڈی شاہد غفور پراچہ نے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا نومنتخب عہدے داران میں صدر رانا عبدالقدوس،جنرل سیکرٹری بیرسٹر ریحان جاوید،سینئر نائب صدر نقاش شیرازی،نائب صدر وسیم علی،جوائنٹ سیکرٹری احمد علی،فنانس سیکرٹری محمد احسان اور انفارمیشن سیکرٹری خالد محمود نے حلف اٹھایا تقریب سے شاہد غفور پراچہ، صدر صرافہ یونین رانا عبدالقدوس جنرل سیکرٹری رانا ریحان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم راولپنڈی کے تما م صرافہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کہ جو مسائل ہیں چاہے وہ ایف بی آر ہو، سیکورٹی کا ہو، ٹیکس کا ہو یا پولیس کا ہو انشاء اللہ وہ حل کریں گے ہم کروڑوں روپے کا کاروبار کر رہے ہیں اور حکومٹ کو ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ بھی دیتے ہیں اس کہ بدلے میں حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا ہر تاجر بھائی اپنی حفاطت کے لیے سیکورٹی گارڈ رکھتا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر تاجر بھائی کو تحفط فراہم کر ے