ملتان مکہ مکرمہ میں مقیم معروف پاکستانی صحافی اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم مکہ طائف ریجن کے صدر چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ممتاز احمد بڈانی کے صاحبزادے عمر خان بڈانی کی دعوت ولیمہ کی پْروقار اور یادگار تقریب پاکستان کے تاریخی شہر ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک بھر سے نامور صحافیوں، ادیبوں، سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔
تقریب کا ا?غاز قاری محمد آیاز خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی رنگ میں رنگ دیا۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ روایت سے ہٹ کر، اس خوشی کے موقع پر معروف عالم دین مولانا محمد کفایت اللہ نقوی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جنہوں نے دین اسلام کی روشنی میں نکاح اور ازدواجی زندگی کے حقوق و فرائض پر جامع خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام وہ واحد دین ہے جو مرد و عورت، اپنے اور پرائے، چھوٹے اور بڑے سب کے حقوق کا درس دیتا ہے۔ مولانا نقوی جو سابق معروف ذاکر تھے اب وہ ایک دیوبند عالم دین ہیں کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر انہیں توحید اور اسلامی تعلیمات کا پیغام دینے کے لیے مدعو کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ا?ج کے دور میں جب اکثر لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر شرعی رسم و رواج اور موسیقی کو ترجیح دیتے ہیں، وہیں یہ تقریب ایک خوشگوار مثال ہے، جہاں دینی تعلیمات کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمر خان بڈانی کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے، انہیں نیک اور صالح اولاد عطا فرمائے اور ان کی نسلوں کو عالم دین بنائے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس میں تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر ملک و قوم کی بھلائی کے لیے دعا مانگی۔
اس تقریب میں خصوصی طور پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے سعودی عرب سے سفر کر کے شرکت کی، جب کہ مہمانِ خصوصی ملتان کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک احسن مہے تھے۔ ان کے ہمراہ ملک انس مہے اور ملک سہیل مہے نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر جنوبی پنجاب کی معروف صحافتی برادری نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں روزنامہ نوائے وقت ملتان کے مدیر اعلیٰ فرحان انجم ملغانی، ان کے والد محترم معروف ادیب و سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ جناب ذکاء اللہ انجم، جبار مفتی۔روزنامہ اوصاف ملتان کے مدیر اعلیٰ مہر عزیز احمد، جناب راؤ شمیم اختر، سید ساجد بخآری، سلیم ناز، محبوب احمد بلوچ، گگو منڈی سے محمد ارشد مرزا، اعجاز احمد بڈانی، خالد شاہین بڈانی، مجاہد احمد لغاری، بڈانی برادری کے سردار حاجی اللہ وسایا خان سردار مشتاق احمد خان سردار عبدالماک خان سردار عبداللہ خان بڈانی بڈانی، سردار مجاہد خان لغاری، سہیل احمد خان عظیف خان عرفان احمد مدنی، محمد اختر خان، حاجی محمد اقبال بڈانی، عدنان جناب محمد اکرم محترم صوبیدار رانا ذوالفقار علی۔ فیاض احمد تھیم سردار ندیم احمد بڈانی، علی حیدر، اویس بخآری، فرحان بھٹی، عمران بلوچ، حارث گجر، خالد سردار، دبئی سے خصوصی طور پر ماجد خان، اور قمر خان نے شرکت کی سعودی عرب سے علی خان بلوچ نے بھی خصوصی طور پر شرکت خانیوال سے ڈاکٹر قیصر جاوید۔سردار عنایت اللہ خان سردار خلیل احمد خان رحیم یار خان سے سردار حاجی جہانگیر خان محمد راشد خان شریک ہوئے ذیشان عباس خان علی حیدرخان بھی شریک تھے۔
تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تقریب کے شاندار انتظامات کو سراہا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے کے ساتھ ہوا۔اور خاص کر آنے والے مہمانوں کو آب زمزم اور مدینہ منورہ کی کھجور پیش کی گئی۔