لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا وسط ایشیائی ریاستوں کیساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ گزشتہ روزانہوں نے کہا وسطی ایشیا قدرتی وسائل سے مالا مال اور پاکستان کیلئے بے پناہ اقتصادی مواقع کا حامل ہے۔