ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام(آئی آر ایم این سی ایچ)کے تمام ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے کیس کل تک بھجوانے بھجوانے کے احکامات ،ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز،آیا،کمپیوٹر آپریٹر، اکاونٹس اسسٹنٹ،سیکورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ میں توسیع کے کیس کل تک بھجوائے جا ئیں ۔ان ملازمین کے کنٹریکٹ 31 دسمبر 2021ء کو ختم ہوچکے ہیں۔