راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ جنگ بندی کے باوجودامریکہ کی ناجائزہ اولاداسرائیل کی فلسطینی عوام پرجارحیت اورتشدد جاری ہے ، جماعت اسلامی اپنی تنظیمو ں کے ذریعے ترکی کی این جی اوزکے اشتراک سے تباہ حال غزہ اور فلسطین میںریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے متاثرہونے والے خاندانوں کوخشک راشن ،تیارکھانا، بستر،فرسٹ ایڈکٹس سمیت دیگرامدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بحالی آپریشن کا آغازہوگا.،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی پنجاب کی3روزہ یکجہتی فلسطین مہم کے اختتام پرامیرجماعت سراج الحق کی اپیل پر یوم امدادفلسطین کے دوران راولپنڈی کے متعدد مقامات پرمنعقد ہ فنڈریزنگ کیمپ اور جھولی پھیلائو کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی ،ضلعی سیکرٹری محمدعثمان آکاش، ضلعی صدرجے آئی یوتھ ملک عمران خان ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق یوم امدادفلسطین کے سلسلے میں پنجاب بھرکے اضلاع گجرات،میانوالی،خوشاب ،اٹک،بھکر ،جہلم ،منڈی بہائوالدین،سرگودھا،چکوال ودیگر کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی، اسرائیلی جارحیت اوردہشتگردی کا شکارفلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امدادی رقم جمع کی گئی۔