ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی‘ون ویلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ نیو ائیر کے موقع پرہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہیں۔امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ و ن ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے تدارک کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ پر مامورہیں۔ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنیوالے مکینکس اور منشیات و شراب کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف موثر اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔نوجوان ون ویلنگ، بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں ورنہ سخت ایکشن ہو گا اورقانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن