گوجرخان (نامہ نگار)گورنمنٹ سرور شہید نشان حیدر کالج گوجرخان کی جنرل کونسل کااجلاس پرنسپل راجہ جمشید علی کے دفترمیں منعقدہوااس موقع پر معروف کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی اور گرین ٹیم گوجرخان کے رہنما نوید طاہر کو کالج کی کونسل جنرل باڈی کا باقاعدہ ممبر بنا دیا گیا ہے طارق شریف بھٹی اور نوید طاہر نے پرنسپل راجہ جمشید علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی بہتری اور بچوں کے مستقبل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔