گرلز پرائمری سکول چھنی جھیلہ کی بندش سے طالبات تعلیمی سہولیات سے محروم

 کہوٹہ (نامہ نگار) کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ کے گاؤں چھنی جھیلہ میں گزشتہ ایک ماہ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھنی جھیلہ بند کر دیا گیا۔ علاقہ کی درجنوں طالبات تعلیم کی سہولیات سے محروم، سڑک، تعلیم، پانی ڈسپنسری اور بنیادی سہولیات سے مکمل محروم گاؤں کے معززین کا شدید احتجاج۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور امیر ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کو اہلیان علاقہ نے خصوصی دعوت دے کر علاقہ کے مسائل سے اگاہ کیا۔ کرنل وسیم جنجوعہ نے علاقہ کی پسماندگی اور بنیادی سہولیات سے محرومی پر کہا  کہ عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ حلقہ میں تعلیم ، سڑکوں اور پانی جیسی سہولیات کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کر کے پرائمری سکول کو کھولا جائے گا۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔اس موقع پر علاقہ کے معززین صوبیدار ریٹائرڈ اطلس، عبدالرؤف، محمد اسلام ۔ محمد عثمان اور دیگر درجنوں اہلیان علاقہ نے کرنل وسیم جنجوعہ کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن