اعظم سواتی متنازعہ ٹویٹ  کیس، تحریری حکم 1 جاری 


اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اعظم سواتی متنازعہ ٹویٹ  کیس میں سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت کاکہنا  ہے کہ دوران حراست اعظم سواتی کے ساتھ پراسیکوشن کا سلوک کیسا رہا؟ اعظم سواتی کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگائی گئی، تفتیشی افسر کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ویڈیو کال ہوئی۔ اعظم سواتی نے دوران حراست کسی بدتمیزی یا بدسلوکی کی شکایت نہیں کی، آئندہ سماعت پر پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کے بعد اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا جائے، اعظم سواتی کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جاتی ہے۔ اعظم سواتی کے وکیل نے اپنے موکل سے متعلق سکیورٹی خدشات سے عدالت کو آگاہ کیا۔ سماعت 3 دسمبر کو ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن