سبی(نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے محرم جلوسوں کے راستوں کی صاف کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی اورسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کاکام شروع کردیا گیا شہر کی صفائی اور میونسپل عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے چیف میونسپل آفیسر سبی حاجی میر غلام عباس بوہڑ چیف سینٹر ی انسپکٹر میر سلیم بنگلزئی سینٹری انسپکٹر محمد مراد نے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا صفائی کے انتظامات کی بھی مانیٹرنگ کی اور عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر کسی بھی علاقہ میں صفائی کی صورت حال کے حوالے سے کوئی بھی کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہوتو بروقت ازالہ کیا جائے گا۔