کراچی میںہرماہ 50 ہزار افراد کی آمد سے نیا شہر آباد ہوتا ہے : ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) صو بائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپو رٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان قائم ہونے سے میگا سٹی کا سا فٹ امیج اجا گر ہوا آبا د کی نما ئش سے بھی کراچی کو محفو ظ شہر ہو نے کا تا ثر قائم ہو گا وہ آبا د ہا ﺅ س میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر آباد کے چیئر مین محسن شیخ اور دوسرے نمبر دار مو جو د تھے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آبادی کی نما ئش کی بین الا قوامی اہمیت کی حا مل ہے انہو ں نے آبادجیسی بین الا قوامی نما ئشوں کو ملکر معیشت کے لئے اہم قرار دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کراچی پر تو جہ دے رہے ہیں میگا سٹی میں ترقیاتی کا مو ں کا پہلا مر حلہ مکمل کر لیا گیا ہے دوسرے مر حلے پر کا م شروع ہو گیا ہے آبا د کی کانفرنس اہمیت کی حا مل ہے نا صر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی دنیا کا واحد شہر ہے یہا ں ایک ما ہ میں 50 ہزار افراد آکر آباد ہو تے ہیں ہر ما ہ ایک نیا شہر آبا د ہو جا تا ہے ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔ آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں سندھ سب سے زیا دہ گیس پیدا کر تا ہے کراچی میں بھی گیس کی کمی ہے جس کا دور ہ کریں گے ۔ مخدوش عمارتوں کے بارے میں انہو ں نے کہا 354 مخدوش عمارتوں کا مسئلہ حل کر نے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کی نگرانی میں کمیٹی بنائی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن