ملتان انتظامیہ ایم ڈی اے اور کلمہ چوک پر کروڑوں کی اراضی وا گزار کرانے میں ناکام

ملتان (خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت کے دیگر محکموں کی طرح محکمہ انہار کی اراضی قابضین سے واگزار کرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ انہار شجاع آباد کینال ڈویڑن کی کلمہ چوک پر واقع رہائشی کالونی کی  کروڑوں روپے مالیت کی رہائشی و کمرشل اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات کر  لی گئیں  یہ قبضہ کالونی سے ملحقہ کچی آبادی کی آڑ میں کیا گیا قابضین نے  اپنے آپ کو کچی آبادی کا رہائشی  ظاہر کر کے  ایم ڈی اے سے کاغذات بنوا لیے  محکمہ انہار کی انتظامیہ نے  اپنے افسران و اہلکاروں کو بچانے کے لئے بھی ملی بھگت سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے  محکمہ انہار مظفرگڑھ میں تعینات ایس ڈی او محمد منصور نے ملتان تعینا تی کے  دوران  محکمہ کی اراضی پر  کالونی کی بیک سائیڈ پر  قبضہ کر کے ذاتی رہائش گاہ تعمیر کر لی  ٹھیکیدار  رائے ارشد نے  کالونی میں کوارٹر کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکہ لیا  سامان رکھنے کی آڑ میں کوارٹر تعمیر کیا  بعد میں اس پر قبضہ کر کے  جگہ کچی آبادی کی  ظاہر کر کے ایم ڈی اے سے کاغذات بنوا لیے  اب یہ جگہ اس نے کرائے پر دے رکھی ہے اس کے علاوہ بھی کئی جگہوں پر آبادی سے ملحقہ کی جگہوں پر قبضہ کرکے تعمیرات کی گئی ہیں اس کے علاوہ  کلمہ چوک سے نواں شہر چوک کے درمیان بھی محکمہ کی کمرشل اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے  جبکہ محکمہ کی انتظامیہ نے سب کچھ جاننے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں  انتظامیہ کا کہنا ہے  کہ کمرشل اراضی کی ملکیت کے دعوے داروں کو نوٹس دیا گیا تھا  انہوں نے یہ جگہ ایم ڈی اے سے خریدنے کے کاغذات پیش کیے ہیں  جن کی تصدیق کی جارہی ہے  اس کمرشل جگہ اور دیگر قابضین  کے بارے میں چھان بین کی جا رہی ہے جس کی جلد رپورٹ سیکر ٹری آبپاشی کو بھجوا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کی باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے لیکن محکمہ آبپاشی نے یہ قبضہ واگزار کرانے کے لئے انتظامیہ کو نشاندہی تک نہیں کی۔ 

ای پیپر دی نیشن