ایاز صادق کو اچھی کارکردگی پر ووٹ ملے، خیبر پی کے میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا: شاہ محمود قریشی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسلئے انکو اتنے ووٹ ملے۔ ہماری پارٹی نے سپیکر کا امیدوار کھڑا کرکے جمہوری روایات کو زندہ کیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 30 ہے جو سب اسمبلی میں موجود تھے، خیبرپی کے میں کوئی فاروڈ بلا ک نہیں بن رہا۔ وہ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا کردار بھر پور طریقے سے کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

History

Close |

Clear History