سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق غنی کو آئندہ سماعت سے قبل نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ فریقین درخواست گزار کو اگلی سماعت سے پہلے نیا شناختی پاسپورٹ جاری کریں۔ اس سے قبل اسی عدالت نے مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اور کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے تھے۔