گوجرانوالہ:ترقی پانے والے پولیس افسروں کو رینک لگانے کی تقریب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرآرپی او آفس گوجرانوالہ میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی،آر پی او اور ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ نے پروموٹ ہونیوالے ریجن گوجرانوالہ کے 22افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے،تقریب میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی شرکت کی،آرپی او نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن