ہٹیاں بالا ( نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی اور ایس پی مرزا زاہد حسین نے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان، ڈی ایس پی عبد الخالق، نائب تحصیلدار ایاز چغتائی اور دیگر کے ہمراہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید کی آمد کے پیش نظر ہٹیاں بالا بازار کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا،انتظامیہ نے بازار میں عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں